Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور میں نئی تقرریاں بند

جدہ ...وزیر اسلامی امو رڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے تااطلاع ثانی اپنے یہاں تقرریاں معطل کردیں۔ وزیر اسلامی امور نے اپنے نائب برائے امور مساجد و دعوت و رہنمائی اور وزارت کے تمام اعلیٰ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ تااطلاع ثانی نئی تقرریاں نہ کریں۔ وزیر نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جسے وزارت او راسکی شاخوں میں افرادی قوت کی ضروریات کی نشاندہی کی مہم تفویض کی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین نائب وزیر ڈاکٹر توفیق السدیری کو بنایا گیا ہے جبکہ وزارت کے کئی عہدیدار اس کے رکن ہیں۔
 

شیئر: