Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائٹ شفٹ میں کام کرنا سرطان اور امراض قلب کے خطرات بڑھا دیتا ہے

واشنگٹن.... واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف سرے کے تعاون سے اوقات کار کے حوالے سے جو سروے کیا تھا اس کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ اثرات جاننے کیلئے ماہرین نے ان کارکنوں کے خون کے نمونے بھی حاصل کئے تھے جو مختلف شفٹوں میں کام کرتے ہیں انہیں کبھی دن میں اپنے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں تو کبھی رات میں۔ اب ماہرین کا کہناہے کہ اس طرح کے دوران کار میں اس طر ح کی متواتر تبدیلیوں سے ملازمین میں سرطان او رامراض قلب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جبکہ اعصاب بھی جواب دینے لگتے ہیں اورہاضمہ خراب ہوجاتا ہے۔ سب سے زیادہ اثر ان لوگوں پر پڑتا ہے جو تواتر سے رات کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راتوں میں کام کرنے والے کارکن مستقل طور پر گردے کی خرابی سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔ اس سے قبل اس حوالے سے جو تحقیقی رپورٹس آئی تھیں ان میں رات او ردن میں کام کے مختلف اثرات بیان کئے گئے تھے مگر یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے ان سنگین خطرات سے دوچار رہتے ہیں۔ 

شیئر: