Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس کی 41سالہ خاتون نے دوسری عورت کی ناک چبالی

ٹیکساس.... خرید و فروخت کا معاملہ دو طرفہ رضامندی سے ہوتا ہے مگر کچھ لوگ لین دین کے اس طریقے کو یکطرفہ طور پر انجام دینے کا شوق بھی رکھتے ہیںاور اس شوق کو پورا کرنے کیلئے اگر کسی کے ساتھ زیادتی یا ظلم کرنا پڑے تو بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایسا ہی کچھ یہاں 41سالہ خاتون جیسیکا کولنز نے کیا ہے جنہوں نے   اپنی جاننے والی 28سالہ خاتون کو محض اس بناءپر زخمی کردیا کہ انہوں نے اس سے مشروبات اور سگریٹ خریدنے سے انکار کردیا تھا۔عینی شاہدین کاکہناہے کہ جیسیکا اس وقت نشے میں نظر آرہی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ حملے کا شکار ہونے والی خاتون نے جیسیکا کو اس حالت میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی دکان بند کرے اور گھر چلی جائے کیونکہ وہ نشے میں ہے اور شاید یہ بات اسے بری لگی۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اب زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو پلاسٹک سرجری کرانا پڑیگی تب ہی اسکی ناک ٹھیک ہوسکے گی۔ کولنز کو گرفتار کرلیاگیا اور جسمانی جراحت پہنچانے کی دفعات اس پر لگائی گئی ہیں۔

شیئر: