Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کارروائی،6 دہشتگرد ہلاک

انقرہ۔۔۔ترک  فضائیہ نے شمالی عراق میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے    علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم (پی کے کے ) کے مزید  6 دہشتگردوں  کو ہلاک کر دیا۔ جمعرات کو ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کہا گیا کہ حملے    شمالی عراق کے علاقے خاقورق   اور  ترک ضلع سیرت کے قصبے اروح    پر کیے گئے جس میں 6 مسلح دہشتگرد  ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

شیئر: