Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں داعش اور طالبان میں لڑائی،300 ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ اور طالبان کے درمیان گزشتہ چند روز سے جاری لڑائی کے نتیجے میں دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان کے ساتھ ساتھ شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صوبہ جوز جان میں جاری لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف نکل گئے ہیں۔ لڑائی میں 300 افراد مارے گئے ہیں۔جوزجان کی صوبائی حکومت کے ترجمان محمد رضا غفوری نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں گروپ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے درزاب اور قوش طیبہ کے علاقوں میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرنے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں اور ان کی تدفین کا کوئی بند بست نہیں ہوسکا ۔ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ درزاب میں جاری لڑائی کے دوران ’داعش‘ کوشکست کا سامنا ہے۔ وہ علاقے سے داعش کا صفایا کردیں گے۔ 

شیئر: