Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40سالہ خاتون ریلوے لائن پار کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی

 ریلے، نارتھ کیرولینا ..... ایک دن قبل یہاں سے گزرنے والی ریلوے لائن پر ایک انتہائی دلدوز اور ہولناک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 40سالہ معذور خاتون جو وہیل چیئر پر سوار تھیں۔ ریل کی پٹری عبور کرتے ہوئے پٹریوں کے درمیان پھنس گئی تھی اور ادھر سے گزرنے والی مال گاڑی نے انہیں زو ردار ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ما ل گاڑی سے لگنے والی ٹکر اتنی زور دار تھی کہ 40سالہ معذور خاتون 95فٹ اوپر اچھل گئیں اور پھر زمین پر گر کر ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کا کہناہے کہ حادثے کے وقت ریلوے کراسنگ کا عملہ بھی نہیں تھا۔ ورنہ یہ حادثہ پیش نہ آتا۔40سالہ خاتون کی ہلاکت دوپہر ساڑھے 12بجے ہوئی ہے۔ پولیس اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ معذور خاتون کی وہیل چیئر جو بیٹری سے چلتی تھی اچانک کس طرح پٹریوں کے درمیان رک گئی اور بیٹری کس طرح ناکارہ ہوگئی۔ پولیس نے ٹرین کنڈیکٹر اور انجینیئروںسے پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے اور اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ریل روڈ اسٹریٹ کی یہ ریلوے کراسنگ حادثے کے وقت کھلی ہوئی تھی۔ حادثے کی وجہ سے علاقے سے ٹرینوں کی آمد ورفت 3گھنٹے رکی رہی۔ دیگر تمام تفصیلات مقامی پولیس پیر کو جاری کریگی۔
 

شیئر: