Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستانی صحافی ملکی میڈیا کو مملکت کی متوازن تصویر فراہم کر رہے ہیں، مہمان صحافیوں کے تاثرات
جدہ( جاوید راہو) پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے اپنی رہائش پر جرنلسٹ فورم کے اراکین اور پاکستان سے آئے ہوئے سعودی وزارت اطلاعات کے مہمان صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا ۔عشائیہ میں پاکستان قونصلیٹ کے پریس قونصل ارشد منیر،عرب نیوز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سراج وہاب اورسعودی عالمی اردو نشریات کے سربراہ ڈاکٹر محمدلئیق اللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان سے آئے ہوئے سینیئر صحافیوں سید سرویز علی اور حمزہ ملک نے جدہ کے صحافیوں کو پاکستانی صحافت میں میڈیا کے موجودہ کردار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور پی جے ایف کے اراکین کے مختلف سوالوں کے جواب دئیے۔ مہمان صحافیوں نے سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کے مثبت کردار کو سراہا کہ یہاں سے پاکستانی میڈیا کو جانے والی مثبت خبریں اور کالمز، رپورٹیں پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنا ہم سب پرفرض ہے۔ عشائیہ میں شاہد نعیم،جمیل راٹھور،سید ابصار، شہزاد اعظم، معروف حسین،چوہدری نعیم،اسد اکرم، خالد چیمہ،فضل مہمند، محمد امانت،ذکیر بھٹی۔ غلام مصطفی خان اور دیگر نے شرکت کی۔

شیئر: