Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمان کا خیرمقدم کرتے ہیں، شاہ سلمان

جدہ.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے ارض مقدس پہنچنے والے ضیوف الرحمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام سرکاری و نجی حج اداروں کو حکم دیا کہ وہ عازمین کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کریں۔ ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں، بری سرحدی چوکیوں ، مقدس شہروں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، مشاعر مقدسہ منیٰ ، مزدلفہ ،عرفات، حج میقاتوں اور حج شاہراہوں پر زائرین کو آسانیاں مہیا کریں۔ وہ منگل کو جدہ کے قصر السلام میں اپنی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ سلمان نے حج اداروں کو توجہ دلائی کہ وہ ضیوف الرحمان کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار مزید بلند کریں اور حج مقامات پر کئے جانے والے نئے انتظامات سے زیادہ سے زیادہ استفادے کو یقینی بنائیں۔ سعودی کابینہ نے اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے والے اسرائیلی پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور واضح کیا کہ اسرائیل کا یہ قانون انسانی حقوق کے پاکیزہ مبادی بین الاقوامی قانونی نظام کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے احکام کے سراسر منافی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے اجلاس کے بعد سعودی خبررساں ادارے کو بتایا کہ کابینہ میں مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر کے حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں۔ کابینہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے قانون کو مسترد کر دیا۔ کابینہ نے متعدد ملکی امور و مسائل سے متعلق کئی فیصلے بھی کئے۔ 
 

شیئر: