Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھنے بالوں کیساتھ پیدا ہونے والی بچی 8ماہ کی ہوگئی

لندن....  کچھ بچے پیدائش کے وقت بعض خاص قسم کی چیزیں لیکر پیدا ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک سب سے اہم چیز انکے بال ہوتے ہیں۔ اکثر بچوں کے سر پر پیدائش کے وقت بال بہت کم ہوتے ہیں یا ہوتے ہی نہیں مگر کچھ بچے اوربچیا ںایسے بھی ہوتے ہیں جو پیدائشی طور پر لمبے بالوں کیساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ سمر سٹ کی رہنے والی ایک ننھی بچی جو گزشتہ سال پیدا ہوئی تھی اور اس وقت ہی لوگ اس کے بالوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ اب ماں کا کہناہے کہ وقت کے ساتھ اس کے بال نہ صرف بڑے ہوتے جارہے ہیں بلکہ گھنے بھی ہیںاس وقت اس کی لٹوں کی لمبائی 6انچ ہے اور وہ زیادہ تر بالوں کو کھلا رکھنا چاہتی ہے اوراسکی خواہش ہے کہ اسکے بال ہوا میں لہراتے رہیں تاہم اسے گیلے بال پسند نہیں اسلئے وہ سر بھگونے کے بعد یا نہانے کے بعد اپنے بالوں کو پہلی فرصت میں خشک کرلیتی ہے اور پھر انہیں ہوا میں لہراتا ہوا دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔ ایک خاصیت یہ ہے کہ جب اسکی ماں اس کے بال سنوارنا چاہتی ہے تو  اسکی یہی کوشش رہتی ہے کہ ہیئر برش اس کے ہاتھ میں رہے اور وہ خود ہی اپنے بال سنوارتی رہے بھلے ماں درمیان میں اسکی مدد کرنا چاہے تو کرے۔ بچی بھی بیحد خوبصور ت ہے اور اسکے خوبصورت بالوں نے اسکے حسن میں چار چاند لگادیئے ہیں مگر سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی اسکی تصویر بھی وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں وہ کافی خوش و خرم نظر آتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شیر کے ساتھ تصویر اتروانے کی شوقین خاتون کو جان کے لالے پڑ گئے

شیئر: