Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی جھوٹ کی پردہ پوشی سوشل میڈیا کے ذریعے کی جارہی ہے، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی سیاسی جھوٹ کو چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا بے جا استعمال کررہی ہے جو جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔ سماج وادی پارٹی کے تئیں غیر مناسب تشہیر ی مہم چلائی جارہی ہے۔ بی جے پی کے جھوٹ کی جو شخص تردید کرتا ہے اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا جاتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کا بنیادی سیاسی کردارمعاشرے میں اختلافات اور معاشی بدحالی پیدا کرنا ، اخلاقی قدروں کو پامال کرنا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ۔جو بھی ترقی ہوئی وہ سماج وادی دور میں ہوئی جسے تہ وبالا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوپی نے 16ماہ میں 75اضلاع کا دورہ کرکے ریکارڈ بنایا جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی  50ماہ میں 50ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سیٹ بیلٹ باندھ لیں طیارہ اغوا ہوچکا ہے،مسافر

شیئر: