Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے نام سے کوئی فیس بک یا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں، مایاوتی

     لکھنؤ - - - -بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے پیر کو صاف کیا کہ نہ تو بی ایس پی کی کوئی سرکاری ویب سائٹ ہے، نہ ہی پارٹی کا کوئی سرکاری ٹویٹر یا فیس بک اکاؤنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی ایس پی کے نام سے کوئی آفیشیل ویب سائٹ، ٹویٹر اکاؤنٹ یا فیس بک اکاؤنٹ چل رہا ہے تو وہ فرضی ہے۔ اس کے علاوہ مایاوتی نے صاف کیا کہ بی ایس پی اپنی ہر سطح کی کمیٹی میں تقریبا 50 فیصد نوجوانوں کو رکھتی ہے۔ لہذا، ایسی صورت حال میں، بی ایس پی کوالگ سے کوئی بھی یوتھ فرنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کچھ سینئر لوگوں نے بتایا کہ ایک خاص شخص دیواشیش جراریاکی طرف سے بی ایس پی یوتھ کے نام سے ایک ویب سائٹ چلائی جا رہی ہے، جس میں وہ اپنے آپ کو بہوجن سماج پارٹی کا رکن بتاتے ہوئے بی ایس پی کے لئے ملک بھر سے یوتھ کو جوڑنے کی بات کہہ رہا ہے اس کی طرف سے ممبر شپ کے لئے بھی چارج لیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتایا گیا کہ دیواشیش جراریا اکثر ٹی وی چینلز میں بی ایس پی حامی کی حیثیت سے بات بھی کرتے ہیں مگر  بی ایس پی کی کسی قسم کی کوئی بھی ونگ چاہے  وہ بی ایس پی یوتھ کے نام سے ہو یا یوا مورچہ یا اسٹوڈنٹ ونگ یا خاتو مورچہ وغیرہ نہیں بنائی گئی ہے۔ نہ ہی کوئی ایسی برانچ یا ادارہ بنانے کا مجاز ہے۔ بسپا کی طرف سے  پارٹی کی بات رکھنے کیلئے سینئر رہنما سدھیندر بھدوریا ہی مجازہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سادھوکا روپ دھار نے والا انعامی قاتل گرفتار

شیئر: