Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی بجٹ کیلئے 80ملین ڈالر پر مملکت سے اظہار تشکر

غزہ.... فلسطینی ایوان صدارت نے ریاستی بجٹ میں مدد کیلئے 80ملین ڈالر دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایوان صدارت نے بیان جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی اور فلسطینی عوام اور قائدین دکھ سکھ کے ساتھی ہیں جبکہ فلسطین اور تمام شعبوں میں فلسطینیوں کی مدد پر سعودی عرب اور اسکی قیادت کے ممنون ہیں۔
 

شیئر: