Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی اور مضافات میں بارش،سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں

    نئی دہلی۔۔۔۔دہلی اور یوپی کے کئی اضلاع میں آج صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ نشیبی علاقے پانی جمع ہونے سے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔شدیدبارش کی وجہ سے میٹرو تاخیر سے چل رہی ہیں۔این ایچ 24، غازی پور مرغا منڈی ، کھجوری چوک، مودی مل فلائی اوور علاقوں میں گاڑیوں کا اژدہام پیداہونے سے لوگ سڑکوں پر جام میں پھنس گئے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔گیتا کالونی، پشتہ روڈ، سورج کنڈ سے پرہلاد پور اور میور وہار کے فیز 2 میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔رفیع روڈ، پارلیمنٹ روڈ،اشوک روڈ اور راجیندر پرساد روڈ پر ٹریفک نظام معطل ہونے سے رائے سینا روڈ بند کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، اتراکھنڈ، اتر پردیش ، ہریانہ، چنڈی گڑھ میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ہماچل پردیش، جموں کشمیر ، پنجاب ،راجستھان، مدھیہ پردیش ، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ ، منی پور ، تری پورہ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ ریاستوں میں آئندہ دنوں  ہلکے اور درمیانے درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تاج محل کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیدو، کیجریوال

شیئر: