Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کی روسی صدر سے ملاقات،مختلف امور پر گفتگو

جوہانسبرگ۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جوہانسبرگ میں بریکس کانفرنس کے موقع پر روس کے صدر ولادمیر پوٹین سے دوطرفہ امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔پوٹین نے کہا کہ ہنداور روس کے درمیان تعلقات انتہائی گہرے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ صدر پوٹین کے ساتھ مختلف امور و مسائل پر تفصیلی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔روس اور ہند کے مابین دوستی کے رشتے انتہائی مضبوط ہیں ۔ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون و اشتراک سے کام کرسکتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بعد میں ٹویٹر پر تحریر کیا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات اور خصوصاً تجارت ، سرمایہ کاری، گیس ، سیکیورٹی ،سیروسیاحت جیسے امور پر مذاکرات کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان میٹنگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ختم ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -مسلم بُنکر کی بیٹی بہت جلد پہلی کمرشیل پائلٹ بن جائیگی
 

شیئر: