Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابعہ عاشق ایشین گیمز کےلئے پر عزم

راولپنڈی : قومی ایتھلیٹ رابعہ عاشق ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کےلئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کےلئے سخت محنت جاری ہے۔میڈل حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز، ورلڈ انڈور، ایشین انڈور کے علاوہ کئی ایونٹس میں شرکت کر چکی ہوں اور اب میرا ہدف ایشین گیمز ہیں جس کےلئے سخت محنت کر رہی ہوں۔ ایشین گیمز میں800 میٹر دوڑ میں حصہ لونگی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں میڈل جیتنا میرا ہدف ہے اور اس کےلئے سخت محنت کر رہی ہوں۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں ہوں گے۔ 

شیئر: