Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں حکمران بننے والے کھلاڑیوں میں عمران خان

 
لاہور: کرکٹ ورلڈکپ 1992کے فاتح کپتان عمران خان 22سال کی طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کیلئے تیار ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے قبل بھی سیاست میں کامیابیاں حاصل کرنے والے کئی کھلاڑی تاریخ میں اپنا نام درج کرا چکے ہیں، ان میں سے 2 اپنے ملکوں کے صدر ہیں۔افریقہ کے بہترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے جارج وی نے 14سال قبل ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور گزشتہ سال لائبیریا کے صدر منتخب ہوگئے،جوڈومیں روس کے واحد 8th ڈان بلیک بیلٹ ولادیمیر پیوٹن بھی اپنے ملک کے صدر بنے۔دنیاکے کامیاب ترین باکسرز میں شمار کیے جانے والے فلپائنی مینی پاکیو،ورلڈکپ 1994کے فاتح برازیلی فٹبالر روماریو،آسٹریلوی گلین لیزارس اپنے ملکوں میں سینیٹ کی نشست پانے میں کامیاب ہوئے،نیوزی لینڈ کو ویمنز رگبی ورلڈکپ 1998ء جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والی لوئیسا وال ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ پارٹی میں بھی ان کو مرکزی رہنماوں میں شمار کیا جاتا ہے۔1980اور 1984اولمپکس میں 1500میٹر دوڑ میں برطانیہ کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سباستین کوئے بھی ممبر پارلیمنٹ ہیں، سابق ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر وٹالی کلشکوو میئر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔باڈی بلڈنگ میں عالمی اعزاز پانے والے آرنلڈ شوارزنیگر اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں آئے اور کیلیفورنیا کے گورنر بننے میں کامیاب رہے۔سابق امریکی صدرگیرالڈ فورڈ جوانی میں ایک باصلاحیت فٹبالر کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن کبھی ملک کی نمائندگی نہیں کی، ہند میں بھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی طویل فہرست موجود ہے۔

شیئر: