Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں سیوریج کے ڈھکن چور گرفتار

مکہ مکرمہ..... بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ عرفات میں برساتی نالے کے مخصوص ڈھکن چرانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق ملزمان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں انہیں برساتی نالے کے جنکشن پر نصب دھاتی ڈھکن چرا تے ہوئے دکھایا جارہا تھا ۔ اس ضمن میں بلدیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد2 ہے جن میں ایک ٹرک ڈرائیور جبکہ دوسرا صفائی کا کارکن ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے انہیں علاقہ تھانے کے سپرد کر دیا گیاجہاں ان پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائیگی۔ 

شیئر: