Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھنز آگ، وزیراعظم نے ذمہ داری قبول کر لی

ایتھنز ۔۔۔یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس نے دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقوں میں لگنے والی شدید آگ کی سیاسی و اخلاقی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عدم انتظامات کی وجہ سے سپراس کو سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھان بین کی جائے کہ مقررہ حکام نے کیا آگ کو روکنے کے مناسب انتظامات کر رکھے تھے۔ ایتھنز کے نواح میں لگنے والی اس آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 تک پہنچ چکی ہے اور ابھی جلی ہوئی جگہوں میں ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

شیئر: