Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں کام کرنے والی ماﺅں کا تناسب 70فیصد

ٹوکیو .... جاپانی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والی ماﺅں کی تعداد گزشتہ برس بلند ترین ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے گھرانوں کے سالانہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کی کام کرنے والی مائیں 70.8 فیصد ہیں جو 2016ءکے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔سروے کے مطابق تمام ماﺅں میں کل وقتی ملازمت کرنے والی مائیں 30 فیصد سے کم ہیں۔ وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کام اور زندگی میں توازن کی خاطر کام کرنے والی ماﺅں کے بچوں کی دیکھ بھال کے حق انتخاب میں وسعت لائےں گے۔
 

شیئر: