Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندر کا بچپنا ڈراموں پر مجبور کرتا ہے، نیمار جونیئر

 
پیرس: برازیل کے معروف فٹبالر نیمار جونیئر نے فیفا ورلڈ کپ میچوں کے دوران انجری کا ڈرامہ کرنے کے الزامات اور تنقید کو تسلیم کیا ہے کہ وہ مایوسی کے عالم میں ایسا کر جاتے ہیں اور اس کیفیت سے نمٹنے کیلئے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہونے کے ڈراموں اور جان بوجھ کر بری طری گرنے جیسی حرکتوں پر نیمار کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم ان کی یہ کاوشیں بھی برازیل کو عالمی کپ میں فتح دلانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت کے حوالے سے نت نئی ویڈیوز سامنے آتی رہیں جن میں فٹبالر کا جی بھر کر مذاق اڑایا گیا۔ نیمار نے کہا کہ یہ میری غلطی تھی اور میں اس رویے سے چھٹکارا پانے کی کوشش کررہا ہوں ۔ اصل میں میرے اندر اب بھی بچپنا موجود ہے ، کبھی یہ دنیا کو خوش کرتا ہے اور کبھی اس کی وجہ سے دنیا چڑ جاتی ہے۔عام تاثر یہی کہ میں حد سے زیادہ ڈرامہ کرتا ہوں اور کبھی کبھی ایسا ہوتا بھی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں صحیح کھیل پیش نہ کرنے کی وجہ سے مایوس ہوکر بھی ایسی حرکت کر گزرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بہتر انسان بننے کی کوشش کر رہا ہوں ۔

شیئر: