Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں کویت میں جشن

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
پاکستان تحریک انصاف کویت کی جانب سے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں اظہار تشکر اور فتح کے جشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستان تحریک انصاف کویت کے عہدیداران، کارکنان اور ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فہیم بابر نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کویت سید صداقت علی ترمذی نے کہا کہ سب سے پہلے ہم اس جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور پوری پاکستانی قوم، پی ٹی آئی کے نوجوانوں، سوشل میڈیا گروپس، اور کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کروایا اور ووٹ کو حقیقی معنوں میں عزت بخشی۔
پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں، رائے دیں
 انہوں مزید کہا کہ برسوں سے پاکستانی قوم جس عظیم لیڈر کا خواب دیکھ رہی تھی، اللہ تعالی نے عمران خان کی صورت میں وہ خواب پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے تمام انتظامی اداروں، الیکشن کمیشن، عدلیہ،پاک فوج، میڈیا، اساتذہ، اور دیگر اداروں کو ان کے فرائض بخوبی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کویت یاسر قاضی نے تمام قوم کو نئے پاکستان کی مبارکباد پیش کی، پی ٹی آئی کویت یوتھ آرگنائزر فخر زمان خان نے عمران خان پر اعتماد کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ فخر زمان خان نے خیبر پختونخوا کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے پشتو میں بھی خطاب کیا۔پاکستان تحریک انصاف کویت کے رہنما محمد آصف جمال نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اسے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین قرار دیا۔ 
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
اس کے علاوہ ملک مشتاق احمد اعوان، ملک حبیب الرحمن اعوان نے بھی قوم کو مبارکباد پیش کی۔ پی ٹی آئی کویت کے رہنما حکیم طارق محمود صدیقی نے ملک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔۔ تقریب کے اختتام پر تمام کارکنان نے جیت کی خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیاں اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔
 

شیئر: