Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرینڈسلام چیمپیئن سیرینا ولیمز کو کیریئر کی بدترین شکست

 
سان جوز:سابق عالمی نمبر ون اور ریکارڈ تعداد میں گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو کیریئر کی بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا اور وہ سلیکون ویلی کلاسک ٹورنامنٹ کے دوران برطانوی کھلاڑی جوآن کونٹا سے ہار گئیں ۔پہلے راونڈ کے میچ میں سیرینا ولیمز کو1-6اور0-6سے شکست ہوئی جو ان کے طویل کیریئر میں اب تک کی سب سے خراب کارکردگی ہے ۔1995ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سرینا ولیمز کسی میچ میں 2سیٹ بھی نہ جیت پائیں۔ امریکی ٹینس اسٹار اس ماہ کے اوائل میں گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ومبلڈن کے فائنل تک پہنچی تھیں جہاں انہیں جرمن کھلاڑی اینجلک کربر نے ہرایا تھا ۔ انجری مسائل اور بچی کی پیدائش کی وجہ سے سیرینا ولیمز طویل عرصے تک کھیل سے دور رہی تھیں لیکن ومبلڈن میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی شاندار فارم کا ثبوت دیاتھا ۔ سلیکون ویلی کلاسک میں ان کے اس طرح ہارنے کی کسی کو توقع نہیں تھی اور شائقین کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر: