Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کھرب ڈالر اثاثے والی دنیا کی پہلی کمپنی ’’ایپل‘‘

واشنگٹن....  الیکٹرانک سازو سامان ، کمپیوٹر اور موبائل کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ امریکی  کمپنی ایپل کے قریبی ذرائع نے  خبردی ہے کہ ٹیکنیکل جائنٹ سمجھی جانے والی کمپنی جس تیزی سے ترقی کررہی ہے اور جس برق رفتاری سے اس کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں انکی بنیاد پر مارکیٹ کے باخبر ذرائع اورماہرین نے یہ پیشگوئی کی ہے کہ ایپل جلد ہی دنیا کی واحد کمپنی ہوگی جس کے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب سے زیادہ ہوجائیگی۔ یہ امکان گزشتہ 3ماہ کی کاروباری کارکردگی کے پیش نظر کی جارہی ہے جس کے دوران اسے ساڑھے 11ارب ڈالر کا منافع ہوا۔امکانی طور پر یہ کمپنی ایک کھرب ڈالر کی حد سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے  آخر تک حاصل کرلے گی۔ایپل کے حصص کی قیمتو ں میں منگل کو صرف چند گھنٹوں میں 3.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ سال رواں میں اب تک اس کی مجموعی آمدنی 53ارب 30کروڑ ڈالر ہوئی ہے جو اتنی ہی مدت میں گزشتہ سال ہونے والی آمدنی سے 17فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -انتہائی بھاری بھرکم اور قوی الجثہ بلے کی ڈائٹنگ شروع

شیئر: