Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فٹبال کے سابق کپتان کلیم اللہ کے خلاف کارروائی کا امکان

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے بیرون ملک کلب فٹ بال کھیلنے کے لیے پی ایف ایف کو آگاہ نہیں کیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ سیکریٹری پی ایف ایف احمد یار کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ نے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں بھی شرکت نہیں کی، ان کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ کلیم اللہ نے حال ہی میں ترکی کے کلب ازمیر سپورز سے معاہدہ کیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ ترک کلب اردھنپور کی نمائندگی کرتے تھے۔ 26 سالہ کلیم اللہ نے 2009 سے 2014 تک خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) کلب کی نمائندگی کی ۔اس کے علاوہ وہ کرغیزستان کے کلب ڈور ڈوئی اور امریکی کلبوں سیکرامنٹو اور تلسارونیکس کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

شیئر: