Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کی جیلوں میں سینکڑوں قیدی ایڈز میں مبتلا

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کی مختلف جیلوں میں  ایچ آئی وی پازیٹیو قیدیوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ 459 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے۔ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد قیدیوں کے درمیان افرا تفری مچ گئی  دوسری جانب جیل انتظامیہ کے افسران دعویٰ کر رہے ہیں کہ جیل میں کوئی قیدی ایڈزدہ نہیں۔چند دنوں قبل باغپت ضلع جیل میں مافیا ڈان منا بجرنگی کے قتل کے بعد سے ہی اتر پردیش کی جیلوں میں بند قیدیوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا تھامتعدد نے افسران کو خط تحریرکرکے سیکیورٹی میں اضافہ کا مطالبہ بھی کیا لیکن اب جیل میں  بڑھتی ہوئی مہلک بیماری ایڈز کےواقعات کے انکشاف کے بعد گھبراہٹ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اناؤ جیل میں بند درجنوں قیدیوں کے ایچ آئی وی سے متاثر پائے جانے کے بعد اس معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ لکھنؤ جیل میں بند 49 قیدیوں میں بھی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے۔ اس کے علاوہ ریاست کی مشہور جیل نینی میں 21 اور غازی آباد ضلع میں 46 قیدی ایڈزسے متاثر پائے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق علی گڑھ ضلع جیل میں 24 اور مراد آباد جیل میں 33 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے ۔ میڈیا اسکین اینڈ ویریفکیشن سیل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے سبھی متاثرہ قیدیوں کی طبی نگہداشت کی ہدایت جاری کردی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری اس رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کی مختلف جیلوں میں کل 78739 قیدیوں کےبلڈ سیمپل لئے گئے تھے۔لیباریٹری ٹیسٹ  رپورٹ میں 459 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے۔اس معاملے پر اے ڈی جی چندر پرکاش نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو ایڈس نہیں ہوتا ۔ جو قیدی یہاں آتے ہیں ان کا طبی معائنہ کرایا جاتا ہےاورجوقیدی بیمار پائے جاتے ہیں انہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -4بچوں کی ماں نے دوست سے ملکر شوہر کو قتل کرکے گھر میں دفنادیا

شیئر: