Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب پودے پانی مانگ کر پیاس بجھائیں گے

حصار۔۔۔۔اب پودے بتائیں گے کہ انہیں پیاس لگی ہے اور وہ بھی پانی طلب کرینگے۔  چودھری چرن سنگھ ہریانہ ایگریکلچر یونیورسٹی کے سائنسدانوںنے ایسی تکنیک ایجاد کی ہے جس سے پودے بتائیں گے انہیں پانی کی ضرورت ہے۔ پودوں کو کب پانی دینا ہے۔ انہیں جب پیاس لگے گی تو سائل موشچر سینسر کے اشارے پر آٹو میٹک مائیکرو وار یگیشن سسٹم ان کی آبپاشی شروع کردیگا۔ اس سسٹم میں سائل موشچر سینسر کو پودے کے قریب لگادیا جاتا ہے ۔ زمین میں نمی کی مقدار کم ہوتے ہی سینسر کمپیوٹر کوسگنل دیتا ہے اور خود کار نظام کے تحت اریگیشن سسٹم متحرک ہوجاتا ہے۔کمپیوٹر میں پودوں میں پانی کی ضرورت کے مطابق پروگرامنگ کی جاتی ہے۔ آبپاشی کے بعد سسٹم آٹومیٹک بند ہوجاتا ہے۔ آبپاشی کیلئے اس قسم کے  نظام کا استعمال اسرائیل جیسے چند ممالک میںہوتا ہے۔ہندوستان میں اس کا رواج عام نہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مونگیر : بورویل میں گرنے والی بچی30گھنٹے بعد باہر نکال لی گئی

شیئر: