Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریطانیہ سے ملنے والا شہابیہ 4.565 ارب سال پرانا ہے

نواکشوط .... ماریطانیہ میں بیس بال کے برابر جو شہابیہ پایا گیا تھا اس پر تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ 4.565ارب سال پرانا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہمیں اس راز کا پتہ چل سکے گاکہ ہمارا نظام شمسی کس طرح وجود میں آیا۔ اس شہابیئے کو نارتھ ویسٹ افریقہ 11119 کا نام دیا گیا ہے۔یہ ریت کے ڈھیر میں ملا تھا۔ سائنسدانوں کو یقین ہے کہ ہمارا شمسی نظام 4.6ارب سال پہلے اس وقت وجود میں آیا تھا جب گیس او رگرد کے بادل چھا گئے تھے۔ اس شہابیئے پر جو ریسرچ کی گئی ہے وہ شائع کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف نیو میکسیکو میں ریسرچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
 
 

شیئر: