پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک پرومو جاری کیا ہے۔
اس پرومو کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ہینڈ شیک تنازع زیر بحث آگیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز 29 جنوری سے یکم فروری تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آسٹریلوی شہری جب میچ دیکھنے لاہور آتے ہیں تو ان کی خوب مہمان نوازی اور خاطر تواضع کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
انھیں لاہور کی مشہور بادشاہی مسجد کے قریب ریسٹورینٹ میں کھانے کے لیے لے جایا جاتا ہے تو میز پر کئی اقسام کے کھانے پیش کیے جاتے ہیں جس پر آسٹریلوی مہمان ویٹر سے پوچھتا ہے کہ ’اتنے زیادہ کھانے کا بل کون دے گا؟‘
اس کے جواب میں انہیں بتایا جاتا ہے کہ ’آپ کا بل ساتھ والی میز پر بیٹھے آغا جی نے ادا کر دیا ہے کیونکہ آپ مہمان ہیں ہمارے۔‘
اس موقع پر بل ادا کرنے والے ’آغا جی‘ کی طرف کیمرہ جاتا ہے تومعلوم ہوتا ہے کہ وہ اصل میں پاکستان کے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا ہیں۔
اس پرومو میں آسٹریلوی شہری کی مہمان نوازی کا ایک اور واقعہ ٹیکسی میں دکھایا گیا ہے۔ آسٹریوی شہری بظاہر میچ دیکھنے کے لیے ٹیکسی میں قذافی سٹیڈیم پہنچتے ہیں اور ٹیکسی ڈرائیور ان سے یہ کہہ کر کرایہ وصول کرنے سے انکار کر دیتا ہے کہ ’مہمانوں سے کوئی پیسے لیتا ہے؟‘
اس پر آسٹریلوی شہری بہت خوش ہوتے ہیں لیکن جب وہ ہاتھ ملائے بغیر گاڑی سے اُتر کر جانے لگتے ہیں تو وہی ٹیکسی ڈرائیور اُن سے کہتا ہے ’ہینڈ شیک بھول گئے آپ، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رُکے تھے۔‘
اس جملے کا حوالہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان گزشتہ برس مئی میں ہونے والی کشیدگی کے بعد اس تنازعے سے ملتا ہے جس میں ایشیا کپ کے دوران انڈین ٹیم کے کپتان نے پاکستانی ہم منصب سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اس کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مختلف میچز میں کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے سے گریز کیا اور یوں یہ سلسلہ چلتا رہا۔
سوشل میڈیا پر اس جملے پر سخت ردعمل آیا ہے اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
The promo is ! That handshake scene had me dying padosiyon ko seedha roast kar diya, and Agha Salman ka cameo was perfect
Series just 7 days away – Lahore ready hai full josh ke saath! InshaAllah green shirts will smash it #PAKvAUS #BackTheBoysInGreen
Get those…
— Maooz ahmad (@maoozahmad7) January 21, 2026
صارف معوذ احمد نے پرومو کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’پڑوسیوں کو تو سیدھا روسٹ کر دیا خیر لاہور پوری طرح سے تیار ہے، میں اس میچ کے ٹکٹس تو پہلے ہی لے چکا ہوں۔‘
Love that, something good from PCB production team after a long time. Top notch
— Saran Hassan Lilla (@Hamdanch777) January 21, 2026
صارف ساران حسن نے لکھا کہ ’یہ پسند آیا، کافی عرصے بعد پی سی بی کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے کوئی اچھی چیز سامنے آئی ہے۔ واقعی اعلیٰ معیار کی ہے۔‘
First time PCB made real content you nailed it lol absolutely fantastic
— XMen (@XMen1193701) January 21, 2026
ایکس مین نامی اکاؤنٹ نے پوسٹ کیا کہ پہلی بار پی سی بی نے واقعی معیاری مواد بنایا ہے، کمال کر دیا، واقعی لاجواب۔‘
No indians were harmed in this promo
— Dr. Muhammad Bin Umar (@muhammadbinuma4) January 21, 2026
صارف محمد بن عمر نے لکھا کہ ’اس پرومو میں کسی بھی انڈین کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔‘
Someone just got roasted
— Anees (@AneesRehman2151) January 21, 2026












