Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم فراڈ: 2اطالوی باشندے گرفتار

کولکتہ .... اے ٹی ایم میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا پتہ چلایا گیا ہے اور 2اطالوی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چند دنوں میں اے ٹی ایم سے تقریباً20لاکھ روپے فراڈ کرکے نکالے گئے تھے۔ پولیس نے جنوبی دہلی میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کاکہناہے کہ اس نے ملزمان کے قبضے سے 18جعلی اے ٹی ایم کارڈ برآمد کرلئے۔ ایک فیس ماسک اور 2پاسپورٹ بھی برآمد کئے گئے۔ ملزمان کو دہلی سے کولکتہ لایاگیا ہے جہاں پولیس ان سے مزید پوچھ گچھ کریگی۔ فراڈ کے نتیجے میں بینک کے 10ملازمین اور ایک اسسٹنٹ جنرل مینجر متاثر ہوئے ہیں۔ دریں اثناءبینکوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ اگر وہ ایف آئی آر کی نقل پیش کرینگے تو اگلے 7 سے 10دن میں انکی رقم انکے اکاﺅنٹ میں جمع کرادی جائیگی۔ 5دن قبل کنارا بینک، پنجاب نیشنل بینک او رکوتک مہندرا بینک کے ان صارفین کو ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انکے اکاﺅنٹ سے رقم نکالی گئی ہے۔ جس کے بعد ان لوگوں نے متعلقہ بینکوں سے رابطہ کیا اور یوں اس فراڈ کا علم ہوا۔ پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ یہ رقم جنوبی دہلی میں اے ٹی ایم سے نکالی گئی ہے۔ ٹیم دہلی بھیجی گئی اور اس کے کچھ اہلکار سادہ لباس میں اے ٹی ایم کے باہر کھڑے ہوگئے۔ 2غیر ملکیوں کو بار بار اے ٹی ایم بوتھ کے اندر جاتے ہوئے دیکھا گیا شک کی بنیاد پر انہیں گرفتار کرلیاگیا تو سارا معاملہ بے نقاب ہوگیا۔
 

شیئر: