Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلان میں سعودی پویلین کی مقبولیت، ورثے اور روایات کو اجاگر کیا

نمائش میں سعودی ثقافت کو وسیع پیمانے پر اجاگرکرنے کا موقع ملا (فوٹو: ایس پی اے)
اٹلی کے شہر میلان میں ’آ رتٹیگانوان ویرا‘ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اختتام پذیر ہوگئی، سعودی عرب کا پویلین غیرمعمولی طور پر مقبول رہا۔
اس کامیاب نمائش میں سعودی عرب کی ثقافت کو وسیع پیمانے پر اجاگرکرنے کا موقع ملا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایگزیبیشن میں سعودی  وزارت ثقافت کے تحت پویلین میں مملکت کے مختلف سیاحتی اور ثقافتی مقامات کو اجاگر کیا گیا۔
 سعودی پویلین میں ہیریٹیج کمیشن، تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن ، رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ کے علاوہ رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ، سعودی ٹورازم اتھارٹی اور سعودی کرافٹ کمپنی کے علاوہ 140 سے زائد سعودی ہنرمندوں نے شرکت کی جن میں مقامی پکوانوں اور دستکاری کے ماہرین شامل تھے۔

سعودی روایتی لباس ’البشت‘، عقال ، تسبیح اور دیگر اشیا بھی موجود تھیں (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی پویلین میں ایک کارنر ’دستکاری کا عالمی سال 2025 ‘ کے حوالے سے تھا جہاں منفرد اشیا رکھی گئی تھیں جس کے ذریعے مملکت کی ثقافت کو نمایاں کرنے کا موقع میسرآیا مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وزیٹرز کو سعودی  ثقافت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
 لوک ورثے کے طور پر سٹیج شو بھی پیش کیے گئے۔ علاوہ ازیں دستکاری کے حوالے سے سعودی روایتی لباس ’البشت‘، عقال ، تسبیح اور دیگر اشیا بھی موجود تھیں جن کے بارے میں وہاں موجود مختلف ہنر مند تفصیلات سے آگاہ کرتے رہے۔

 ایگزیبیشن میں لوک ورثے کے طور پر سٹیج شو بھی پیش کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)

رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے 20 طلبا نے وزیٹرزکو اپنی دستکاری کے نمونے دکھائے جنہیں کافی پسند کیا گیا اور بیشتر اشیا لوگوں نے خریدیں۔
پویلین میں آنے والوں کا استقبال سعودی قہوے سے کیا گیا جو یہاں کی اہم ثقافت ہے اس کے ساتھ رایتی پکوان کی تیاری کے مراحل سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزارت سیاحت کی جانب سے ’وزٹ سعودی عرب‘ کے عنوان سے بھی آنے والوں کو مملکت کے بارے میں اہم معلومات مہیا کی گئیں۔

وزیٹرز کو سعودی  ثقافت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

ان میں سرفہرست مملکت میں سارا سال جاری رہنے والی سیاحتی سرگرمیوں کی معلومات سرفہرست تھیں۔
واضح رہے اس فیسٹیول کا شمار دستکاری، روایتی فنون اور کھانوں کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں کیا جاتا ہے۔
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے سال 2025 کو دستکاری کا سال قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے دستکاری اور کوکنگ کے فن کو اجاگر کیا گیا۔

 

شیئر: