Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہاں میں مداری ہوں‘‘، شیوراج چوہان

نئی دہلی۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں بجلی کے سلسلے میں ہونے والے ہنگامے پر وزیر اعلیٰ شیور راج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ کی تنقید کاسخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہاں میں مداری ہوں ، ایسا مداری کہ ڈگڈگی بجاتا ہوں تو بجلی کا بل صفر ہوجاتا ہے، ایسا مداری ہوں جو غریبوں کیلئے گھر بناتا ہے، بچوں کی فیس بھرتا ہے،ایسا انسان ہوں جو ریاست مدھیہ پردیش کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سوراج میلے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے اس بیمار ریاست کو صحت مند بناکر ترقی کی شاہراہ پر گامز ن کردیا جوملک کی ترقی پذیر ریاست کی صف میں شامل ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آخری دم تک ریاست میں کوئی مجبور اور لاچار نہیں رہےگا۔کمل ناتھ نے شیور اج پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ  ریاست میں من مانی کررہے ہیں ۔ غریبوں کو ایک دو نہیں بلکہ 14برس کا بجلی بل معاف کرنا چاہئے۔ وہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس اپنے دور اقتدار میں گاہے گاہے غریبوں کے بجلی کے بل معاف کیا کرتی تھی۔کمل ناتھ نے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت ریاست میں قائم ہوگی تو بجلی کا بل معاف کردیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -چنئی یونیورسٹی میں رشوت دیکر امتحانی مارکس بڑھوانے کا فراڈ

شیئر: