Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت

لاہور.. پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کا رجحان ٹرینڈ میں شامل ہو گیا ۔انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد بالخصوص موبائل انٹرنیٹ کی سہولت عام ہونے کے باعث اب قربانی کا فریضہ بھی آسان ہوگیا ۔ روایتی طریقے میں مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے، بکرے، دنبے یا کسی اور جانور کا انتخاب مشکل عمل ہے تاہم انٹرنیٹ نے اب یہ مشکل آسان کردی ۔قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں۔بڑے کیٹل فارمز نے فیس بک پر اپنے پیج بنا لئے جن کے ذریعے جانو ر خریداری کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں اس سے نہ صرف قربانی کا جانور خریدنے والوں کے وقت کی بچت ہو جاتی ہے بلکہ مویشی منڈی میں پیش آنے والی پریشانیوںسے بھی بچا جاتا ہے۔آن لائن بکرا منڈی پر جانور کی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز اور ان کی آواز کے ساتھ دیگر معلومات کے علاوہ جانور کے قیمتیں بھی درج کی جاتی ہیں۔ جس سے قربانی کا جانور خریدنے والے افراد کو بہت سی آسانیاں میسر ہے اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنی پسند کا جانور خرید لیتے ہیں۔

شیئر: