Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ20ہزارسال پرانے جانور کی باقیات

کیلیفورنیا .... کیلیفورنیا میں 65سالہ ایک شخص نے اپنے بیٹے کے گارڈن میں کھدائی کے دوران برفانی دورکی ایک لاکھ20ہزار سال قبل کی بلی کی باقیات برآمد کرلیں۔ وہ وہاں شہابیے کی تلاش کررہا تھا ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے اس شخص کوشبہ تھا کہ اس گارڈن میں شہابیے کا ٹکڑا گرا ہے۔ بعد میں اس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شہابیے کی تلاش میں اس نے گارڈن میں کھدائی کی ۔ 4فٹ کی کھدائی کے بعد اسے کچھ ہڈیاں نظرآئیں۔آثار قدیمہ کے ماہرین نے کہا کہ یہ ایک قدیم جانور کی باقیات ہوسکتی ہیں۔ جب مزید تجربات کئے گئے تو خیال ظاہر کیا گیا کہ یہ بلی کی باقیات ہوسکتی ہیں۔
 

شیئر: