مملکتِ سعودی عرب آج 11 مارچ کو یومِ پرچم منا رہی ہے جو 1937 میں شاہ عبدالعزیز کے قومی پرچم کے حتمی ڈیزائن کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2023 میں شاہی فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت یہ دن منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
11 مارچ 1937 کو شاہ عبدالعزیز نے مملکت کے قومی پرچم کا تعین کرتے ہوئے اسے سرکاری طورپر لہرانے کی منظوری دی تھی۔
پرچم کا سبز رنگ ترقی کی ترجمانی کرتا ہے جبکہ کلمہ طیبہ امن اور اسلامی عقیدے کی علامت ہے جبکہ تلوار انصاف اور امن و امان کی ترجمان ہے۔
سعودی پرچم کو دنیا کے تمام ممالک کے پرچموں میں انفرادیت حاصل ہے۔ دیگر ملکوں کی طرح سعودی پرچم سرنگوں ہوتا ہے اور نہ معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر دیتے ہوئے پرچم جھکایا جاتا ہے۔
مملکت کے قانون کے مطابق سعودی پرچم تجارتی ٹریڈ مارک یا اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
11 مارس من كل عام…
نرفع راية الوطن فخرًا، ونؤكد حضورها رمزًا للعز والسيادة في كل مشهد.#يوم_العلم pic.twitter.com/XfXm3LrON5— هيئة الأفلام (@FilmMOC) March 10, 2026
قومی پرچم مملکت کے اندر تمام سرکاری عمارتوں اور عوامی اداروں پر لہرایا جاتا ہے۔ بیرون مملکت سفارتخانوں، قونصل خانوں اور سرکای تعطیلات میں بھی سعودی پرچم سربلند رہتا ہے۔
![]()










