سنگا پور سٹی۔۔۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکی میں قید امریکی پادری اینڈریو برونسن کی رہائی کے لیے جاری کوششوں میں جلد ہی پیش رفت ہو گی۔سنگاپور میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے انقرہ حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ برونسن کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے اور اسے امریکا جانے کی اجازت دے دی جائے۔واضح رہے کہ یہ تنازعہ دونوں ملکوں کے درمیان شدت اختیار کر چکا ہے۔