Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹرو پنک لائن کا کیجریوال اور ہردیپ سنگھ کے ہاتھوں افتتاح

نئی دہلی------ شہری  مرکزی وزیر شہری امورہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میٹرو کی پنک لائن کا پیر کو افتتاح کیا۔ہردیپ سنگھ اور کیجریوال نے یہاں صبح 10 بجے میٹرو بلڈنگ میں ریموٹ کے ذریعہ درگابائی دیشمکھ ساؤتھ کیمپس سے لاجپت نگر سیکشن کے درمیان میٹرو لائن کا ریموٹ کے ذریعے افتتاح کیا۔اس پروگرام میں وزیر برائے پارلیمانی امور اننت کمار بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔میٹرو سروس دوپہر ایک بجے سے مسافروں کے لئے شروع کی جائے گی۔ تقریباً8 کلومیٹر طویل اس سیکشن پر 6 اسٹیشنزقائم  ہیں جن میں سے2لاجپت نگر اور آئی این اے انٹرچینج اسٹیشن ہوں گے۔ اس کے شروع ہونے سے دہلی میٹرو نیٹ ورک  296 کلومیٹر وسیع ہو جائے گا اور اسٹیشنوں کی تعدادبڑھ کر 214 ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی تیسرے مرحلے کی اب تک شروع کی گئی لائنوں کی لمبائی بھی 100 کلومیٹر سے تجاوز کر جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -جموں سے دہلی جانے والی بس میں8 ہینڈگرینیڈ کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

شیئر: