Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیاسے ہاتھیوں نے سوئمنگ پول سے پیاس بجھا ئی

کروگر ، جنوبی افریقہ .....جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک کے  اندر ایک پرائیویٹ    کیمپ میں آئے ہوئے  سیاحوں کو اس وقت حیرت ،  وقتی خوف  اور پھر مسرت کی کیفیات سے   دوچار ہونا پڑا جب   دوپہر کے وقت ایک  سوئمنگ پول کے کنارے  موسم سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ ہاتھیوں کا ایک غول جو 3ہاتھیوں پر مشتمل تھا  اچانک ان کے قریب آگیا جس سے  وہ پہلے تو گھبرائے مگر  یہ ہاتھی جو اپنی پیاس بجھانے کیلئے سوئمنگ پول  آیا تھا  اور پانی پینا شروع کردیا۔ سیر ہوکر اتنا پانی پیا کے سوئمنگ پول میں پانی کی کمی صاف  دکھائی دینے لگی۔ تینوں ہاتھیوں پانی پینے کیلئے سوئمنگ پول کو  استعمال کرنے  والے تینوں ہاتھی اچھے خاصے  اور بھاری بھرکم تھے   اور  انہیں اپنے کام سے کام تھا یعنی انہوں نے پول کے کنارے بیٹھے  اور لیٹے لوگوں کو کسی  توجہ کا مستحق نہیں گردانا  تاہم موقع پر موجود  ایک جوڑے نے  ان کی تصاویر اتار لیں۔  وڈیو تیار کی  اور پھر کہا کہ  انہیں ہاتھیوں نے حیران کردیا۔ خاتون کا کہناتھا کہ  اس سے قبل وہ کبھی ایسی صورتحال سے   دوچار نہیں ہوئی تھیں  اس لئے خوف کا  عنصر زیادہ تھا اور سچ پوچھا جائے  تو مجھے سکتہ طاری ہوگیا تھا۔     واضح ہو کہ تینوں ہاتھی  جنوبی افریقہ کے سب سے  قد  آور ہاتھیوں کی نسل سے تعلق رکھتے تھے۔   اس حوالے سے  جو    وڈیو تیار ہوئی ہے   اس  میں  صاف نظر آرہا ہے۔   پول کے کنارے لیٹا جوڑا دم سادے پڑا ہے جبکہ ایک  دوسرا جوڑا  جو پول سے کافی فاصلے پر تھا اطمینان سے موقع کی   وڈیو  تیار کرتا رہا۔   اس خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے  تو پہلی بار  اس پر یقین نہیں آیا کہ کوئی ہاتھی پانی پینے کیلئے سوئمنگ پول کا   رخ بھی کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -لڑکے نے دوسری جگہ شادی طے ہونے پر لڑکی کو گولی ماردی

شیئر: