Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر خاتون نے کار چور کو گھونسے مار کر بھگا دیا

برمنگھم..... کہتے ہیں کہ بہادری اور  ہمت کے کام  میں  صرف  جذبہ کام آتا ہے۔ اسی لئے  سن  و سال کی تمیز کے بغیر بہادری کے مختلف کارنامے  انجام دیئے جاتے ہیں۔  ایسا ہی کچھ یہاں رہنے   والی ایک 55سالہ خاتون نے کر دکھایا  جنہوں نے اپنے گھر کے باہر اوڈی کار  چرانے کی کوشش کرنے  والوں کو پہلے  تو گھونسوں اور  مکوں پر رکھا اور  جب  وہ بھاگنے لگے   تو  اپنے ہینڈ بیگ سے  اس وقت تک ایک ممکنہ چور کو مارتی رہیں جب تک  وہ کافی دور بھاگ نہیں گیا۔ بھاگتے ہوئے چور پر بیگ سے  خاتون کا حملہ سب کو حیران کرنے کیلئے کافی تھا۔ ممکنہ کار چور فرار ہوگئے۔ چوری روکنے کیلئے خاتون کو تھوڑی  بہت زحمت اٹھانا پڑی  اور محنت کرنا پڑی مگر انہیں سکون ہے کہ  کار چوری ہونے سے بچ گئی۔ یہ  واقعہ چند دن قبل پیش آیا تھا اور اب  تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔  واقعہ کی تصدیق قریب لگے ہوئے خفیہ کیمرے میں مفوظ ہوگئی ہے جس کی  بنیا پر خاتون کی  کار چوری کی  نیت سے آنے والو کو  ڈھونڈا  جارہا ہے مگر اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ جاری ہونے والی  وڈیو میں  صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ  2افراد  جنہوں نے اپنے  سر  ڈھانپ  رکھے تھے۔ انکی نیلی اوڈی q3کار چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ  واقعہ  د ن دھاڑے پیش آیا جبکہ  یہ  ایسا و قت ہے کہ  جب  دفاتر اور آفس میں کام کرنے  والو ں کی اکثریت آس پاس کی  سڑکوں سے آتی جاتی ہے۔  ان میں سے کچھ  ایسے بھی   ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کو  اسکول سے  لانے لیجانے کیلئے محنت کرتے ہیں۔  بڑی بی  ان جرائم پیشہ  افراد کے  سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی تھیں۔  ان میں سے کوئی ایک ہی انہیں قابو کرکے جوابی حملہ کرسکتا تھا مگر خاتون کی جانب سے جس جرأ ت  اور  ہمت کا مظاہرہ کیا تھا  اس نے ان تینوں کو حواس باختہ کردیا تھا اسلئے چوروں کو بھاگتے ہی بنے۔ کہا جاتا ہے کہ خاتون جو  دو بچوں کی ماں ہے اور کچھ دیر قبل ہی انہیں احساس ہوا تھا کہ کسی نے اچانک انکی کار کی چابی چرا لی ہے جس کے بعد انہوں نے چیخنا شروع کردیا اور چیختے ہوئے گھر سے باہر جھانکا تو چور کار لیجانے کیلئے اپنی کارروائی میں مصروف تھے۔ بڑی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کار محفوظ  دیکھ کر بہت خوش ہیں جبکہ پولیس نے بھی بڑی بی کی ہمت کی داد دی ہے۔
مزید پڑھیں:- - --  -ہائی وے پر ریئل لائف ڈرامہ؟

شیئر: