Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا مگر ابھی تک اسلامی نظام سے دور ہے ، حافظ شاہ

آمریت اور سیاسی ادوار میں بھی قیام پاکستان کے مقصد پر عمل نہیں کیا گیا ، تحریک لبیک کے عہدایدر کا منعقدہ تقریب سے خطاب
 ذ ،ش ۔ ریاض  
       پاکستان تحریک لبیک مدینہ کے نائب امیر حافظ شاہد نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے70 برس  سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا گیا وہ ابھی تک خواب ہی ہے۔ پاکستان میں آمریت سے لیکر سیاسی دور رہے ہیں مگر کسی نے بھی پاکستان کو مکمل اسلامی و فلاحی ریاست نہیں بنایا بلکہ اس کے قومی خزانے سے نہ صرف اپنی تجوریاں بھریں بلکہ عوام کو بھی بے یارومددگار چھوڑے رکھا ہے۔ تحریک لبیک سعودی عرب کے امیر اویس رضا قادری رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد قانون ساز اسمبلیوں میں پہنچ کر تحفظ ختم نبوت کا بھرپور کام کرنے کے علاوہ پاکستانی عوام کو اسلامی شریعت سے روشناس کروانا ہے،تاکہ ہمارے لوگ اسلامی شعار سے روشناس ہوکر ایک اچھا اور صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکیں۔ اس حوالے سے ہم نے انتخابات سے قبل محض 6 ماہ کی کوشش کرکے اچھی سیاسی شناخت بھی بنائی ہے بلکہ اسمبلیوں میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔یوتھ ونگ کے صدر نور محمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کی بڑی تعداد تحریک کا حصہ بن چکی ہے جو کہ ہمارا سرمایہ بھی ہیں ہم دنیاداری میں پھنسے نوجوانوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ دین کی جانب راغب ہوں ۔ اجلاس سے امتیاز احمد، فرمان علی، ساجد باچا، محمد سجاد، باچا زادہ، قاری فضل ولی اور خیال محمد نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - -حج مشن عازمین کیلئے رہائش کا قابل تعریف معیار برقرار رکھے، سفیر پاکستان

شیئر: