Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوسف کی سپریم کورٹ جج کے بطور حلف برداری

نئی دہلی۔۔۔۔۔سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کو لے کر پیدا ہوئے تنازع کے درمیان آج جسٹس کے ایم جوسف نے حلف لے لیا۔ جسٹس کے ایم جوسف کے علاوہ دو اور ججوں نے بھی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری پر طویل عرصے سے چلنے والے تنازع کے بعد جسٹس کے ایم جوسف سمیت کل 3 ججوں نے آج ملک کی سب سے بڑی عدالت کے جج کے طور پر حلف لیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا نے اپنے کورٹ روم میں منعقدہ روایتی تقریب میں جسٹس اندرا بنرجی، جسٹس ونیت سرن اور جسٹس کے ایم جوسف کو عہدے کا حلف دلایا۔ان تقرریوں کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں ججوں کے منظورشدہ عہدہ 31 ہیں یعنی  اب بھی ججوں کے  6 عہدے خالی ہیں۔ جسٹس اندرا بنرجی سپریم کورٹ کی 68 سالہ تاریخ میں آٹھویں خاتون جج ہیں اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایک ساتھ تین خاتون جج تعینات ہوئی ہوں۔سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی  تقرری کے بعد اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ایم جوسف کو سینیارٹی کی ترتیب میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ اس مسئلے پر کئی سینئر ججوں نے چیف جسٹس دیپک مشرا سے ملاقات کر کےاعتراض کیا۔ چیف جسٹس نے مرکزی حکومت کے سامنے اس مسئلےکو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدھیہ پردیش میں 2 نئے سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری

شیئر: