ڈاکار ریلی 2026: صحرا کے بیچ ڈرائیورز کے لیے طبی عملہ ہر وقت متحرک
جمعرات 15 جنوری 2026 11:52
2026 کی ڈاکار ریلی کا انعقاد سعودی عرب میں اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت میں کھیلوں کے ایونٹس اور مقابلوں کی انڈسٹری مسلسل ترقی کر رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ریلی میں کئی دلچسپ چیزیں ہیں لیکن سخت مقابلے کے باوجود حفاظت سب سے اہم ہے جس کے لیے سپر وائزری ٹیموں کو مشکل حالات سنبھالنے کا تجربہ رکھنا ضروری ہے۔
2026 ڈاکار ریلی کی طبی ٹیم ریلی کے نظام کا ایک اہم ہے جو تمام ڈرائیورز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
منتظمین نے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا ہے جو ہنگامی حالات میں مریضوں کا علاج فراہم کرتا ہے۔
طبی ٹیم میں کل 76 افراد ہیں جن میں 35 ڈاکٹر شامل ہیں جو ایمرجنسی علاج، اینستھیزیا، ہڈیوں اور عام سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔
ٹیم میں دو ریڈیالوجی کے اور ایک معدے و آنت کے آپریشن کا ڈاکٹر بھی ہے۔

ساتھ ہی 24 نرسیں ہیں جو سرجری کے دوران مدد کرتی ہیں اور 10 فزیو تھیریپی کے ماہر بھی موجود ہوتے ہیں۔
طبی ٹیم مقابلے کے دوران ہر وقت کام کرتی ہے اور اس کے زیر استعمال پانچ ہیلی کاپٹرز ہیں۔

ڈاکار ریلی میں ڈرائیورز اور عملے کی حفاظت یقینی بنانا منتظمین اور حکام کا بنیادی مقصد ہے۔
یہ سعودی عرب کی بڑی بین الاقوامی کھیلوں کی تقریبات کی میزبانی کی اعلیٰ صلاحیتوں اور کھیلوں کے شعبے کے لیے قیادت کی مسلسل حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔