Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

كروناندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی ۔۔۔۔۔ڈی ایم کے کے سربراہ اور تامل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم كروناندھی کو آج راجیہ سبھا نے خراج عقیدت پیش کرنے کے  بعد آنجہانی لیڈر کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی ۔كروناندھی چنئی میں94 سال کی عمر میں چل بسے ۔وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے اراکین کو ڈی ایم کےرہنما کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جون 1924 میں تامل ناڈو کے ناگاپٹنم ضلع میں پیدا ہونیوالے كروناندھی مختلف صلاحیتوں کے حامل انسان تھے۔انہوں نے ڈرامہ، شاعری، ادب اور سماجی کام کے میدان میں قابل ذکرخدمات انجام دیں۔انہوں نے تامل ثقافت کو فروغ دیا اور’’مراسولي‘ ‘کے نام سے تامل اخبار بھی جاری کیا۔ انہوں نے فلموں کے ذریعے اپنے خیالات کو تامل ناڈو کی سیاست میں پیش کیا۔ انہوں نے سیاسی جماعت ڈی ایم کےتشکیل دی اور 13 مرتبہ 7 مختلف اسمبلی حلقوں سے رکن اسمبلی رہے۔ وہ 5مرتبہ ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے پر فائز ہوئے۔ وزیر اعلی کے طور پر انہوں نےتامل ناڈو کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔نائیڈو نے کہا کہ کروناندھی کی موت  سے ملک کوایک قابل ایڈمنسٹریٹر اور سماجی کارکن سے محروم ہوگیا۔۔ اس کے راجیہ سبھا کے بعد ارکان نے خاموش رہ کر آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں چیئرمین نے کہا کہ آنجہانی لیڈر کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی: بارش سے 13افراد ہلاک،73ہزار سے زائد متاثر

شیئر: