Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے بجٹ آئی فون میں کتنے کیمرے ہونگے؟؟؟‎

رواں سال ایپل کمپنی آئی فون کے بجٹ ماڈل متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں 6.1 انچ ڈسپلے اور 6.5 انچ ڈسپلے کے دو فون شامل ہوں گے۔ فون کے کیمرے سے متعلق بھی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں اور لیک شدہ تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 6.1 انچ ڈسپلے کے ساتھ فون کی پشت پر صرف ایک کیمرہ دیا جائے گا البتہ اس کا سائز قدرے بڑا ہوگا۔ ایل ای ڈی فلیش کو بھی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ یہ کیمرہ آئی فون 8 کے کیمرے سے بھی بڑا ہوگا۔ 6.5 ڈسپلے کے فون میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیئے جانے کا امکان ہے البتہ ڈمی پکچر میں صرف دو کیمرے ہی جاری کئے گئے ہیں۔دونوں اسمارٹ فونز کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا البتہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ دونوں کیمرے سیلفی کے لیے ہونگے یا ان میں سے ایک فیس آئی ڈی سسٹم کے لیے مختص ہو گا۔ آئندہ ایک ماہ میں فون سے متعلق حتمی تفصیلات جاری ہوجائیں گی۔
 

شیئر: