Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فضائی کمپنی نے خاتون موسیقار کو طیارے سے اتار دیا

میامی.... چند دن قبل جنگ جنگ ہو نامی موسیقار نے جو شکاگو یونیورسٹی اسکول آف میوزک کی طالبہ بھی ہے میامی سے ایک بہت بڑے ساز کے ساتھ شکاگو جانا چاہتی تھی مگر یہ ساز اتنا بڑا تھا کہ وہ اپنے ساتھ سفر میں نہیں رکھ سکتی تھی اور اگر وہ قریب ہی نشست پر رکھتی تو طیارے میں مسافروں کیلئے جگہ کم پڑ جاتی۔ اس لئے جنگ جنگ کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ این بی سی پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 30ہزار ڈالر مالیت کا یہ ساز اس نے حال ہی میں خریدا تھا اور اسی پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے شکاگو کے کسی کنسرٹ میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔ طیارے کے عملے کا کہناہے کہ خاتون جس طیارے کے ذریعے سفر کررہی تھیں اس کی نشستیں نسبتاً© چھوٹی تھیں اسلئے خاتون کو طیارے سے اتار دیا گیا اور پھر انکے بوئنگ 737جیٹ طیارے کے لئے جاری کردہ ٹکٹ کو 767نامی پرواز سے سفر کی اجازت دیدی گئی۔ جنگ جنگ بہرحال اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور جب اس نے اپنے کارنامے کی وڈیو شوہر کو بھیجی تواس نے وکٹری کا نشان بناکر اسے مبارکباد دی۔
 

شیئر: