Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرد نظر آنے والی دراز قد خاتون ہائی ہیلز بھی پہنتی ہے

ناٹنگھم شائر .... انتہائی دراز قد خاتون جو بظاہر کسی مرد کی طرح نظرآتی ہے  ملک  کی سب سے دراز قد خاتون ہے اور  اسکا قد 6فٹ 4انچ ہے۔ کسی عورت کا اتنا دراز قد ہونا عام طور پر دیکھا نہیں جاتا۔ اسی غیر معمولی قد کی وجہ سے وہ مذاق کا نشانہ  بھی بنتی رہی ہے مگرلوگوں کے مذاق کو نظرانداز کرتے ہوئے وہ اپنے لمبے قد سے بیحد خوش ہے اور خوشی کا عالم یہ ہے کہ وہ مزید دراز قد نظر آنا چاہتی ہے اوراسی وجہ سے  وہ اونچی ہیل والے سینڈل اور جوتے بھی استعمال کرتی ہے۔ میلانی کولسن نامی یہ خاتون برسہا برس تک  مذاق کا نشانہ بنتی رہی ہے تاہم 46سالہ اس خاتون کا کہناہے کہ وہ موروثی طور پر دراز قد ہے کیونکہ اس کے خاندان میں اکثرافراد غیر معمولی قد و قامت کے حامل ہیں۔ اسلئے گھر والوں کیلئے وہ کوئی عجوبہ نہیں۔ 46سالہ میلانی کولسن کی ماں کا کہنا ہے کہ اسکی خواہش تھی کہ اسکے یہاں پیدا ہونے والے بچوں کا قد عام  آدمیوں جیسا رہے نہ زیادہ اونچا اور نہ ہی زیادہ چھوٹا مگر قدرت کو اسے دراز قد بنانا منظور تھا سو وہ بن گئی اور اب اسے اپنی بیٹی عام بیٹیوں کی طرح ہی لگتی ہے۔ میلانی اکائونٹس افسر کے طور پر کام  کرتی ہے۔میلانی کی دو بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک 26سال کی اور دوسری 23سال کی ہے  اور ان دونوں نے اسے اپنے قد پر فخر کرنے کا ڈھنگ سکھادیا ہے۔ جس کے لئے وہ انکی شکر گزار ہے۔  میلانی کا کہنا ہے کہ قدرت کا یہی کرم کیا کم ہے کہ میں لوگوں کے ہجوم میں سب سے منفرد اور نمایاں لگتی ہوں جو بلاشبہ فخر کی بات ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسٹرگس موٹر سائیکلوں کا سالانہ میلہ، 5لاکھ بائیکرز شریک

شیئر: