Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلورو میں 100سے زائد عازمین حج کے ساتھ دھوکہ دہی کا انکشاف

بنگلورو ۔۔۔۔عازمین حج کے ساتھ دھوکہ دہی اوران کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا  واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورز کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے ۔حریم ٹورز نے فی عازم ڈھائی سے 3 لاکھ روپئے  اینٹھ لئے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے عازمین حج پریشان ہیں اوران کے حج پرجانے کی امیدیں اب تقریبا دم توڑچکی ہیں۔ عازمین حج کے مطابق بھروسہ مند ٹور آپریٹر سمجھ کر بُکنگ کی گئی تھی، لیکن عین وقت پر اس نے دھوکہ دیدیا ۔ پولیس انصاف کا یقین دلا رہی ہے لیکن مرکزی اور ریاستی حج کمیٹیاں خاموش ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -آج پھر ممبئی میں ہڑتال کا اعلان

شیئر: