Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر جناح پہلے وزیراعظم بنتے تو ملک تقسیم نہ ہوتا،دلائی لامہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ کے ایک بیان کے بعد ہندوستان پاکستان کی تقسیم پر سیاست پھر گرما گئی ہے۔ ایک پروگرام میں دلائی لامہ نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی ضد کو ہند، پاک تقسیم وجہ بتایا۔ گوا کے دارالحکومت پناجی میں کالج کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کا عہدہ جناح کو سونپنا چاہتے تھے لیکن پنڈت نہرو ایسا نہیں چاہتے تھے۔ مہاتما گاندھی کے فیصلے کی اندیکھی ہی بھارت اور پاکستان کی تقسیم کی وجہ بن گئی۔دلائی لامہ کا یہ بیان ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں آیا جب اس نے پوچھا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے کیسے نبردآزما ہوناچاہئے۔ اس کے جواب میں انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہرو ایک تجربہ کار انسان تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے غلطی کی۔ انہوں نے کہا،جواہر لال نہرو ملک کا پہلا وزیراعظم بننا چاہتے تھے۔ اگر جناح کو بنانے کی مہاتما گاندھی کی خواہش مان لی جاتی تو پھر ملک دو ٹکڑوں میں تقسیم نہیں ہوتا۔دلائی لامہ کے بیان سے بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے اتفاق ظاہر کیا ۔ مہاتما گاندھی  اس بات کو جانتے تھے کہ جواہر لال نہرو ملک سے زیادہ اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔

مزید پڑھیں:- - - - -بریلی: 70 مسلم خاندان گاؤں چھوڑنے پر مجبور

شیئر: