Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پٹی میں نئی جنگ بندی کا امکان

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ اقوام متحدہ اور مصری ثالثوں کی کوششوں سے یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ اسرائیل اور غزہ پٹی کی  فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان جلد جنگ بندی ہو سکتی ہے۔اس بارے میں مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے بھی ان مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی پارلیمان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ایوی ڈشٹر کے مطابق چار ماہ سے جاری مسلح کشیدگی کے بعد جنگ بندی کے امکانات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ حماس ان مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شریک ہے۔ اقوام متحدہ یا مصر کی جانب سے اس مذاکراتی عمل کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

شیئر: