Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پر امریکی پابندیوں سے تیل مہنگا ہو سکتا ہے

واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے ایران کے انرجی سیکٹر پرپابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن کااطلاق 4 نومبر سے ہو جائے گا۔ایران کے سامان پر امریکی پابندیوں کے اطلاق کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی، جس سے اقتصادی ماہرین یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ نومبر میں ایران کے تیل کی برآمدات پر پابندی لگنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کم ہو سکتی ہے اور اس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔اوپیک کے رکن ملک ایران پر امریکی پابندیوں کا اطلاق رات بارہ بجے شروع ہوا لیکن ان میں ایرانی تیل کی برآمد شامل نہیں ہے۔

شیئر: