Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز:پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا 11رکنی دستہ

 
اسلام آباد: پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ایشین گیمز کےلئے11 رکنی دستے کا اعلان کردیا ۔ کرنل ( ر ) ناصراعجاز نے ٹیم کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ49 کلوگرام میں محب اللہ، 52 کلوگرام میں سید محمد آصف، 56 کلوگرام میں نقیب اللہ، 64 کلوگرام میں سلمان بلوچ، 69 کلوگرام میں گل زیب ، 75 کلوگرام میں تنویر احمد ،خواتین کھلاڑیوں میں 51 کلوگرام میں رضیہ بانو اور 60 کلوگرام میں رخسانہ پروین شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچز علی بخش اور ارشد حسین جبکہ منیجر شرجیل ضیاءشامل ہیں۔ کھلاڑی سلمان بلوچ اور کوچ ارشد حسین کے تمام اخراجات فیڈریشن خود برداشت کررہی ہے۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں اکثر اولمپک میں کھیلنے والے ممالک ہیں، مقابلے سخت ہو سکتے ہیں ۔ مرد کھلاڑیوں سے میڈلز حاصل کرنے کی بہت زیادہ توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑی ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ شرکت کر رہی ہیں۔انہیں ایشین گیمز میں انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

شیئر: